ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائے سے 12 برگر لوٹ لیے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق فوڈ ڈلیوری بوائے حسنین رضا آرڈر ڈلیور کرنے کےلیے سہیل آباد پہنچا تو اسکے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اس سے اسلحہ کے زور پر 12 ہزار روپے نقدی کے ساتھ 12 برگر بھی لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔