روزانہ اڑھائی من وزنی پتھر اٹھا کر چلنے کی شوقین باہمت خاتون
ایڈن برگ :(ویب ڈیسک ) سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ جیما ڈوہرٹی 2 بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے شاپنگ یا باتیں کرنے بجائے کے وزنی پتھر اٹھانے کا عجیب و غریب شوق پال رکھا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جیما ڈوہرٹی نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وزنی پتھر اٹھانے میں ایسا کیا ہے، لیکن مجھے یہ بے حد پسند ہے، میں روزانہ اپنے گھر کے باہر پتھر اٹھانے کی مشق کرتی ہوں اور 120 کلوگرام سے زیادہ وزن کے پتھر بھی اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔
جیما کا کہنا ہے کہ یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا، لیکن میں جب بھی کوئی وزنی پتھر اٹھاتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے، ایسا کرنے میں بعض اوقات میں زخمی بھی ہوجاتی ہوں، تب لوگ حیران ہوتے ہیں کہ میں ایسا کیوں کررہی ہوں۔
باہمت خاتون جیما نے مزید کہا کہ پتھر اٹھانا سفر پر جاتے ہوئے سوٹ کیس اٹھانے جیسا ہی ہے، لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ ایک مضبوط عورت نہیں، یہ کچھ بھی نہیں اٹھا سکتی، لیکن جب میں یہ وزن اٹھاتی ہوں تو وہ حیران ہوجاتے ہیں، میں اپنے اس عمل سے اپنی بیٹیوں کا بھی حوصلہ بڑھاتی ہوں۔