غزہ میں خون کی ہولی جاری، مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فوج کی غزہ میں خون کی ہولی جاری، متعدد علاقوں میں بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے محلے الطفاح اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ، مشرقی خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 39 فلسطینی شہید، 91 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوسز کے ڈرون نے الاقصیٰ ہسپتال پر حملہ کیا جس میں 1فلسطینی شہید،3زخمی ہوئے ، حملوں میں ایک اور صحافی کی ہلاکت بھی ہوئی جس سے مرنے والے صحافیوں کی تعداد 163 ہو گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گولہ باری صیہونی فوج کی جانب سے انخلاء کے حکم کے چند منٹ بعد کی گئی ، ابھی بھی متعدد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت سے اب تک 39 ہزار 6 فلسطینی شہید جبکہ 89 ہزار 818 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں