صدارتی دوڑ سے دستبرداری: جوبائیڈن اپنے فیصلے پر قوم سے کل خطاب کریں گے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا فیصلہ کیوں کیا؟ امریکی صدر بائیڈن اپنے فیصلے پر قوم سے کل خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کل رات 8 بجے قوم سے خطاب کروں گا، صدر بائیڈن کا قوم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات صبح 5 بجے نشر ہوگا۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں مستقبل کی صورتحال اور امریکی عوام کیلئے اپنے کام سے متعلق بات کروں گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں