شکاگو میں مسافر ٹرین کے اندر فائرنگ سے 4 مسافر ہلاک، متعدد زخمی

شکاگو: (دنیا نیوز) امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین کے اندر فائرنگ سے 4 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، ٹرین میں فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں