اسرائیلی حملے جاری رہے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں واپس جائیں گے: حماس

تل ابیب: (ویب ڈیسک) حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا کہ اگر اس نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔

ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے چھ یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے، نیتن یاہو کی معافی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے حوالے سے سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیا ہے، برطانیہ نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں