انڈونیشیا: پوپ فرانسس کے دورے پر دہشتگردی کی دھمکیاں دینے والے 7 افراد گرفتار

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی پولیس نے بتایا کہ اس ہفتے ملک کے دورے کے دوران پوپ فرانسس کے خلاف آن لائن دہشت گردی کی دھمکیاں دینے پر سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایشیا پیسیفک کے ایک مشکل اور صبر آزما دورے کے دوران 87 سالہ پوپ نے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت انڈونیشیا میں پہلا قیام کیا جس نے انتہا پسندی اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کے لئے مذہبی اتحاد کا پیغام دیا۔

انڈونیشیا کے اعلیٰ انسدادِ دہشت گردی یونٹ ڈینسس 88 کے ترجمان ایسوِن سیریگر نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد کو دارالحکومت جکارتہ کے قریبی شہروں اور مغربی سماٹرا اور بنگکا بیلیتونگ کے صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ان پر ایسے بیانات اور تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کا الزام ہے جس میں جکارتہ میں پوپ کے جلسوں پر بم حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں