نائیجیریا: آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد دھماکہ، 48 افراد ہلاک

ابوجا: (دنیا نیوز) مئیڈوگری میں آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے دھماکے کے نتیجے 48 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کی سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی۔

ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں سڑکوں کی حالت خراب ہونے کے باعث آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں