یوکرین پر روسی اندرونی علاقوں تک مار کرنے پر پابندی برقرار ہے: امریکا

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس کی جانب سے واضح کیا ہے کہ یوکرین پر اس بات کی پابندی برقرار ہے کہ وہ روس کے اندرونی علاقوں تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل امریکی میزائلوں سے حملے نہ کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے جواب میں روس کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ نتائج سے خبردار رہنے سے متعلق صدر پیوٹن کا پیغام متعلقہ پتے پر پہنچ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ یوکرینی فوج کی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرے، یہ نیٹو کی شرکت کے بغیر ممکن ہی نہیں۔

صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرینی فوج کو ایسے میزائل استعمال کرنے کی اجازت کا مطلب ہوگا کہ نیٹو رکن یعنی امریکا اور یورپ جنگ میں براہ راست شریک ہوچکے۔

ترجمان دیمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ صدر نے جس بات سے ایک روز پہلے خبردار کیا تھا وہ بہت اہم ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں