کمانڈرقدس فورس عباس نیل فروشان کی نماز جنازہ آج نجف میں ادا کی جائے گی

تہران: (دنیا نیوز) کمانڈرقدس فورس عباس نیل فروشان کی نماز جنازہ آج نجف میں ادا کی جائے گی۔

ایران اور عراق دونوں ملکوں میں پاسداران انقلاب کور کے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے کمانڈر عباس نیل فروشان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

نیل فروشان قدس فورس کے اعلیٰ ترین کمانڈر تھے، ایران کی قدس فورس پاسداران انقلاب کا اہم ونگ ہے جو ایران کے بیرون ملک آپریشنز کو آگے بڑھانے کی ذمہ دار ہے۔

نیل فروشان کو 27 ستمبر 2024ء کو جنوبی بیروت میں اسرائیل نے بمباری کر کے ہلاک کیا تھا، جمعہ کے روز کمانڈر نیل فروشان کی لاش ملنے کی اطلاع سامنے آئی تھی، اب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ ایران اور عراق دونوں ملکوں میں ہوگی۔

عراق میں ان کی نماز جنازہ نجف اور کربلا میں آج ہوگی جبکہ بعدازاں ان کی میت ایران کے اہم شہر مشہد میں منتقل کر دی جائے گی۔

ایران کی سپاہ نیوز ایجنسی کے مطابق کمانڈر نیل فروشان کی نماز جنازہ کے سلسلے میں ایک اور تقریب منگل کے روز تہران میں ہوگی جبکہ ان کی تدفین جمعرات کو ان کے آبائی شہر اصفہان میں کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں