سعودی عرب کی بحری فضائی مشق ’’میڈوسا 13‘‘ میں شرکت
ایتھنز: (ویب ڈیسک) سعودی بحری افواج نے جمہوریہ یونان میں منعقد ہونے والی مخلوط بحری اور فضائی مشق "میڈوسا 13" میں حصہ لیا۔
ان مشقوں میں مصر، فرانس اور قبرص کی افواج نے بھی شرکت کی، مشق میں فوجی آپریشن، معلوماتی آپریشن، زمین پر قبضے اور شہریوں کا انخلا کا آپریشن کیا گیا۔
مشق میں شریک بحری افواج کے یونٹ یونان پہنچے، جن کی نمائندگی سعودی عرب کے شاہ کے بحری جہاز، میرین فورسز اور خصوصی بحری سکیورٹی یونٹس نے کی۔