اسرائیل کی غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال کے باہر خیموں پر بارود کی بارش
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال کے باہر خیموں پر بارود بارش کر دی، خیموں میں آگ لگنے سے کئی فلسطینی زندہ جل کر شہید جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے خیموں میں آگ لگنے سے 4 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوئے، اسرائیلی حملے سے تقریباً 20 سے 30 خیمے جل گئے۔
نصیرت کے سکول میں پناہ لیے بے گھر افراد پر ٹینکوں سے گولہ باری بھی کی گئی، صیہونی بربریت میں 22 افراد شہید اور 80 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 289 ہوگئی، 98 ہزار 684 فلسطینی زخمی ہیں۔