سعودی فضائی کمپنی کا مکہ آمدورفت کے لئے الیکٹرک طیارے متعارف کرانے کا اعلان

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے مکہ نے مقدس شہر اور پرآسائش نئے تفریحی مقامات کے لئے الیکٹرک طیاروں کی پروازیں شروع کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سعودی اہلکار نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے مالی مشکلات کا شکار جرمن فرم سے الیکٹرک جیٹ طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودیہ کمیونیکیشنز امور کی منیجر رزان شاکر نے بتایا کہ میونخ میں مقیم لیلیم کمپنی کے طیارے بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ مشکل روٹس پر براہ راست سفر کی سہولت فراہم کریں گے اور مسلمان زائرین کو جدہ سے مکہ تک براہ راست لے کر جائیں گے، جہاں کوئی ہوائی اڈا موجود نہیں ہے۔

انہوں نے ریاض میں لاجسٹکس فورم کے موقع پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ اس سے ان مقامات اور شہروں کے درمیان پل بنانے میں مدد ملے، جہاں ہوائی اڈے موجود نہیں ہیں یا جن تک پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں مکہ میں مسجدالحرام کے قریب واقع مشہور فیئرمونٹ مکہ کلاک رائل ٹاور ہوٹل سے اڑان بھرنا شامل ہے، جہاں ہم ہیلی پیڈ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں