یورپی یونین نے روس کو میزائل منتقل کرنے پر ایرانی فضائی کمپنی پر پابندیاں لگا دیں

برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نے روس کو میزائل منتقل کرنے پر ایرانی فضائی کمپنی پر پابندیاں لگا دیں۔

یورپی یونین نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ وہ 7 مختلف افراد اور 7 مختلف اداروں بشمول ایرانی فضائی کمپنی ’’ایران ایئر‘‘ کو اس فہرست میں شامل کر رہی ہے جن پر پہلے سے پابندیاں چلی آرہی ہیں۔

ایرانی فضائی کمپنی کو اس لئے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے کہ یورپی یونین اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ’’ایران ایئر‘‘روس کو بیلسٹک میزائل منتقل کرنے میں بروئے کار رہی ہے۔

اس فہرست میں پہلے سے ایرانی ایئرلائن  ساھ ایئرلائنز، مہان ایئر اور ایرانی ڈپٹی ڈیفنس منسٹر حمزہ قلندری شامل ہیں جن پر پچھلے ماہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں