پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ سٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ایوان کو بھجوا دیا
ماسکو: (ویب ڈیسک ) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ سٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ڈوما (یعنی ایوان زیریں) میں بھیج دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے کے تحت فریقین میں سے کسی ایک پر اگر کسی ملک یا ریاستوں نے حملہ کیا اور اس نے خود کو حالت جنگ میں پایا تو دوسرا فریق فوری طور پر تمام تر میسر ذرائع کی مدد سے فوجی اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔
اس معاہدے پر پیونگ یانگ میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر 19 جون 2024 کو دستخط کیے گئے تھے۔
نیا معاہدہ 9 فروری 2020 میں طے پانے والے ٹریٹی آف فرینڈشپ کی جگہ لے گا۔