امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی پالیسی جاری کردی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسی جاری کردی۔
سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے چین اور یورپی یونین پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات کو فروغ دے کر خسارے میں کمی لائی جائے گی، امریکا میں پلانٹ لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں پر کوئی ٹیرف نہیں لگایا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جرمنی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو امریکہ میں کار پلانٹ لگانے پر آمادہ کیا جائے گا، تحفظ پنسدانہ تجارتی پالیسیاں بنائی جائیں گی جن سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔