کون بنے گا وائٹ ہاؤس کا نیا مکین؟ امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، تیاریاں مکمل
واشنگٹن: (دنیا نیوز) کون بنے گا وائٹ ہاؤس کانیا مکین؟ امریکا میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ منگل کے روز ہوگی۔
امریکی صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کردیا۔
نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد ریکارڈ، جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے، ٹیکساس اور فلوریڈا میں 47،47 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن میں 435 ایوان نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔
33 سینیٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناؤ ہوگا، دنیا کی نظریں سوئنگ سٹیٹس پر مرکوز ہیں، امیدواروں کے متضاد دعوے بھی سامنے اگئے، معلق ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
الیکٹورل کالج میں کاملہ ہیرس کو مجموعی طور پر 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، امریکی مسلمانوں نے دونوں صدارتی امیدواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔