امریکا کا بشارت الاسد پر روس اور ایران پرانحصار کے باعث حلف کا کنٹرول کھونے کا الزام

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ روس اور ایران پر انحصار کی وجہ سے شام کے رہنما بشار الاسد حلب کا کنٹرول کھو بیٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے ایک بیان میں کہا روس اور ایران پر انحصار کے ساتھ ساتھ شام کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2015ء کے امن عمل کے ساتھ آگے بڑھنے سے انکار کے باعث ایسے حالات پیدا ہوئے جو اب سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں جس کی قیادت ایک نامزد دہشت گرد تنظیم حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں