متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جارہا ہے

دبئی : (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام لوگوں کو امارات کی عید الاتحاد مبارک ہو۔

حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ یہ ہمارے امارات کے اتحاد، بصیرت اور کامیابیوں کے جشن کا دن ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ناصرف ہمارے عظیم اماراتی قوم بننے کا دن ہے بلکہ اتحاد کی دائمی روح کی بھی علامت ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں 53 ویں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کےلیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی، اس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ شامل ہیں جنہوں نے آپس میں اتحاد کیا ، جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا تھا۔

تب سے اب تک ہر سال 2 دسمبر کے دن متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں