ٹرمپ نے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ منتخب کرلیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ منتخب کرلیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ ہمارا امریکا فرسٹ ایجنڈا اب مائیکل فول چلائیں گے، مائیکل فول کینڈر ممتاز ماہر معاشیات اور پالیسی پریکٹیشنر ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کیلئے نائب اٹارنی جنرل منتخب کر لیا۔