پینٹاگون نے یورپ کو نیٹو کی زیادہ تر دفاعی صلاحیتیں سنبھالنے کی ڈیڈلائن دیدی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) پینٹاگون نے یورپ کو نیٹو کی زیادہ تر دفاعی صلاحیتیں سنبھالنے کی ڈیڈلائن دے دی۔
واشنگٹن میں ہونے والے خفیہ اجلاس میں یورپی سفارت کاروں کو 2027ء تک کی ڈیڈلائن دی گئی، امریکا چاہتا ہے یورپ انٹیلی جنس، میزائل سسٹم سمیت دیگر ذمہ داریاں سنبھال لے، پیشرفت نہ ہوئی تو امریکا نیٹو کے اہم منصوبہ بندی کے نظام سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
یوکرین جنگ کے بعد امریکا یورپ کی دفاعی صلاحیتوں کی پیشرفت سے مطمئن نہیں، یورپ نے امریکا کے مطالبات کو غیرحقیقی قرار دے دیا۔