یورپی ممالک نے روس کو سب سے بڑا سکیورٹی خطرہ قرار دیدیا
ہیلسنکی: (دنیا نیوز) فن لینڈ میں آٹھ یورپی ممالک کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں روس کو سب سے بڑا سکیورٹی خطرہ قرار دے دیا گیا۔
یورپی ممالک کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ روس یورو اٹلانٹک امن و استحکام کیلئے براہ راست خطرہ ہے، روس طویل المدتی اور نمایاں ترین سلامتی چیلنج بنتا جارہا ہے، روسی اقدامات خطے کے استحکام کیلئے خطرناک ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یورپی سلامتی پر روسی پالیسیوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، روسی خطرے کے پیش نظر ای یو مشرقی دفاعی منصوبہ فوری مکمل ہونا چاہئے، ای یو فنڈز کو دفاعی روڈ میپ 2030ء کے تحت استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں سویڈن، فن لینڈ، پولینڈ سمیت آٹھ ممالک نے روس کے خلاف دفاعی ترجیحات پیش کیں، یورپی کمیشن کے دفاعی منصوبوں میں ڈرون اور سپیس شیلڈ بھی شامل ہیں۔