مودی سرکار کے مظالم، آسام کے حالات کشیدہ، حقوق مانگنے پر پولیس کی فائرنگ، 2 شہری ہلاک

آسام: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی وجہ سے آسام میں ایک مرتبہ پھر حالات سنگین صورت اختیار کر گئے، جہاں پولیس کی سخت کارروائی اور عوامی احتجاج کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ آسام کے ضلع کاربی آنگ لانگ میں پیش آیا، جہاں قبائلی زمینوں پر سرکاری سرپرستی میں ہونے والی تجاوزات کے خلاف مقامی آبادی سڑکوں پر نکل آئی۔

عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے حکومت کی زمین پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کی آبائی اور قبائلی زمینیں زبردستی چھینی جا رہی ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں کو آگ لگا دی جبکہ ایک بی جے پی رہنما کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا، اس دوران پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا، بھارتی پولیس نے احتجاج کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں