
ایک انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپ ایران سے جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ ایران میں اندرونی انتشار چاہتے ہیں، موجودہ جنگ 1980ء کی عراق جنگ سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔
ایرانی کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک معاشی، سیاسی او رسکیورٹی مسائل پیدا کر رہے ہیں، دوبارہ حملہ کیا گیا تو دشمن کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔
مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دباؤ کا ہمت اور طاقت سے مقابلہ کریں گے، ہم متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔