اسرائیلی جنگ میں القسام بریگیڈز کے متعدد اہم کمانڈرز شہید ہوئے، حماس کی تصدیق

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے اسرائیلی جنگ میں القسام بریگیڈز کے متعدد اہم کمانڈرز کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی، حماس نے سابق غزہ چیف محمد سنوار کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی۔

حماس کے مطابق ابو عبیدہ کا اصل نام حذیفہ الکہلوت تھا، القسام بریگیڈز کے مطابق رفاہ بریگیڈ کے سربراہ محمد شعبانہ بھی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابو عبیدہ نے ستمبر میں غزہ پر حملوں کے آغاز پر آخری بیان دیا تھا، اسرائیل نے مئی میں محمد سنوار اور بعد ازاں ابو عبیدہ کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں