شام نے نئے بینک نوٹ متعارف کرا دییے

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے مرکزی بینک نے نئے بینک نوٹ متعارف کرا دیئے۔

شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے بینک نوٹ متعارف کرانے کا مقصد قومی شناخت کو مضبوط، معیشت پر اعتماد بحال کرنا ہے، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نئی کرنسی سے مالی نظام پر اعتماد بڑھے گا۔

صدر احمد الشراع نے کہا کہ یہ اقدام لین دین کو آسان بنا دے گا، نوٹوں کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے شروع ہو گا، عوام 90 دن کے اندر نوٹوں کو تبدیل کروا سکتے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی نظام میں کسی قسم کا دباؤ یا خلل پیدا نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں