تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں تیسری بار جنگ بندی کے بعد پھر کشیدگی
بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں تیسری بار جنگ بندی کے بعد پھر کشیدگی پیدا ہوگئی۔
تھائی لینڈ کی فوج نے کمبوڈیا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا، تھائی فوج کے مطابق کمبوڈیا کے 250 سے زائد ڈرونز تھائی فضائی حدود میں دیکھے گئے۔
کمبوڈیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سرحد پر ڈرونز کی پرواز صرف چھوٹا سا مسئلہ ہے، واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جمعہ کے روز جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔