ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار 230 افراد جاں بحق
تہران: (دنیا نیوز) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 230 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اموات میں زیادہ تعداد میناب سکول کی طالبات کی ہے جبکہ ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
ایران کے جوابی حملوں میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر جاری اسرائیلی بربریت میں 77 افراد جاں بحق ہوئے، کویت میں دو فوجیوں سمیت چار افراد جان سے گئے۔
بحرین میں ایرانی حملے میں ایک شخص کی موت ہوئی، عمان میں ایرانی پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حالیہ کشیدگی میں متحدہ عرب امارات میں 3 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
قطر پر ایرانی حملوں اور بچاؤ کی کارروائیوں میں 16 افراد زخمی ہوئے، عراق میں بھی 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔