لبنان میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جاری، مزید41 افراد جاں بحق
بیروت :(دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، جس میں ایک دن کے دوران مزید 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان، بقاع وادی اور بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنا یا گیا جب کہ نبی شیت اور البلبیک میں جھڑپیں اور زمینی کارروائیاں بھی کی گئیں۔
اِسی طرح 24گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے 41لبنانی جاں بحق ہوگئے، فضائی حملوں حزب اللہ کے مراکز اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی بربریت میں صیدا اور بیروت میں انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بنان میں انسانی بحران عروج پر ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نبی شیت اور دیگر جنوبی علاقوں میں حالات اب بھی غیر مستحکم ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق لبنانی شہریوں کی تعداد 217 ہو گئی اور تقریباً 798 افراد زخمی جب کہ 95 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔