روسی فضائی دفاعی نظام نے 80 یوکرینی ڈرونز مار گرائے

ماسکو: (شاہد گھمن) روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کے دوران روس کے مختلف علاقوں اور بحیرۂ آزوف و بحیرۂ اسود کے اوپر فضائی دفاعی نظام نے 80 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات بھر کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کے فکسڈ وِنگ بغیر پائلٹ طیاروں کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق 30 ڈرون کراسنودار ریجن، 14 جمہوریہ کریمیا، 10 روستوف ریجن، 8 بحیرۂ اسود کے اوپر، 5-5 بریانسک اور بیلگوروڈ ریجنز، 3 کرسک ریجن، 2-2 کالوگا ریجن اور بحیرۂ آزوف کے اوپر جبکہ ایک ڈرون ورونژ ریجن میں مار گرایا گیا۔

دوسری جانب کراسنودار ریجن کے تیخوریتسکی ضلع میں ایک آئل ڈپو کے احاطے میں ڈرون کے ملبے کے گرنے سے 150 مربع میٹر رقبے پر آگ بھڑک اٹھی، علاقائی آپریشنل ہیڈکوارٹر کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ بجھانے کے لیے 83 اہلکار اور 26 فائر فائٹنگ گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، جن میں روسی وزارتِ ہنگامی حالات کے کراسنودار ریجن کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں