یو اے ای کا فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
ابوظہبی: (دنیا نیوز) یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکہا کہ ملک کی فضائی حدود کو غیر معمولی احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی طور پربند کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اماراتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون خطرات کے جواب میں اقدامات کر رہا ہے۔