ایران سے حقائق پر بات کرنے کے بجائے اسے ٹرخایا گیا، دھمکیاں بھی دی گئیں: روس
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا گیا، اسے دھمکیاں دی گئیں، دلاسے دیے گئے لیکن حقائق پر بات نہیں کی گئی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ ایران امریکی جھوٹے وعدوں میں پھنس چکا ہے، ایران امریکا مذاکرات میں بیانات اور وعدے تو نظر آتے ہیں لیکن ٹھوس حقائق نہیں، ایران کا مؤقف درست ہے کہ وہ پہلے بھی ایسے وعدوں کا شکار ہو چکا ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں ایران اور امریکا کی ممکنہ بات چیت کی پیشرفت پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور سمجھتا ہے کہ صورتحال 24 گھنٹے کے اندر 10 بار بدل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور امریکا 2015ء جیسا کوئی معاہدہ کرلیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔