اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بربریت تھم نہ سکی، 2 فلسطینی شہید، 8 زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ بھر میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بربریت تھم نہ سکی، صیہونی فوج نے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی حملے کئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 2 فلسطینی شہید، 8 زخمی ہوئے، وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں شہریوں اندھا دھند فائرنگ کر دی، پاؤں پر گولی لگنے سے شہری شدید زخمی ہو گیا، ایمبولینس عملے کو روک دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے 824 فلسطینی شہید، 2 ہزار 316 افراد زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 601 ہوگئی، 1 لاکھ 72 ہزار 419 افراد زخمی ہوئے۔