ہمارے میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب بھی سفارتی حل میز پر آتا ہے امریکا غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر کسی کے ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ ہے؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے، ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے  جب کہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہا کہ حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ سی آئی اے غلط ہے، ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے 75 فیصد نہیں، ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں، اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہماری تیاری ایک ہزار فیصد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں