امریکی افواج نے ایران کے حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا، سینٹ کام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (وینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے بلا اشتعال حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا ہے۔
جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز نے آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کا سفر کیا، اس دوران ایرانی افواج نے میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا تاہم امریکی بحریہ کا کوئی اثاثہ نشانہ نہیں بنا۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے خطرے کو ختم کیا اور حملے کی ذمے دار ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان تنصیبات میں ایران کی میزائل اور ڈرون لانچنگ تنصیبات شامل تھیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ ایران کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات، انٹیلی جینس، سرویلنس تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن پوری طرح مستعد ہے اور اپنی افواج کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔