نہر لوئر باری دوآب میں افسوسناک حادثہ، ماں اور بیٹا ڈوب گئے

ساہیوال: (دنیا نیوز) نہر لوئر باری دوآب میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ماں اور بیٹا ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق پل بازار کے قریب 7 سالہ بچہ نہر کے کنارے کھڑا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے پانی میں جا گرا۔

بچے کو بچانے کے لیے ماں نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی، دونوں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ماں بیٹے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں