چیئرمین ایف بی آر کے سیکرٹری ریونیو کے اضافی چارج میں توسیع
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال کے سیکرٹری ریونیو کے اضافی چارج میں توسیع کر دی گئی۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے راشد محمود لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج مستقل سیکرٹری ریو نیو ڈویژن کی تعیناتی تک تفویض کیا گیا تھا۔