سرد جنگ ختم کرنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ویٹیکن پہنچ گئے
ویٹیکن: (دنیا نیوز) واشنگٹن اور ویٹیکن کے درمیان سرد جنگ ختم کرنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ویٹیکن پہنچ گئے۔
دورہ صدر ٹرمپ اور مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کے درمیان لفظی جنگ کے بعد عمل میں آیا۔
گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوپ کو خارجہ پالیسی کیلئے تباہ کن اور کمزور قرار دیا تھا۔
تنازع ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تہذیب کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر پوپ لیو کے ردعمل سے شروع ہوا تھا۔
ویٹیکن حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات واشنگٹن کی درخواست پر ہو رہی ہے ، امریکی وزیر خارجہ کا موقف سننے کیلئے تیار ہیں۔