ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹرڈیوڈ وارنر نے ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنز کے وکیل بوبی ہل نے سڈنی کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کی ذمہ داری قبول کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ 11 میں کراچی کنگز کی جانب سے چھٹی لے کر سڈنی گئے تھے اور انہیں ڈرنک کرکے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پولیس نے روکا۔
رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈیوڈ وارنر کا بلڈ الکوحل لیول قانونی حد سے دو گنا زیادہ پایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق وارنر گاڑی چلا رہے تھے اور انہوں نے سڑک کنارے قائم رینڈم ٹیسٹنگ پوائنٹ سے کچھ فاصلے پر گاڑی روک دی تھی، جس کے بعد ان کے سانس کا ٹیسٹ لیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔
ڈیوڈ وارنز کے وکیل بوبی ہل کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ایسی غلطیاں کرتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنی غلطی تسلیم کرے اور اس کی ذمہ داری لے۔