پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: فیصل کریم کنڈی

پشاور: (دنیا نیوز) معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکۂ حق نے ثابت کیا پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کی ہر جارحیت کا موثر اور فیصلہ کن جواب دیا، معرکۂ حق میں دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے، جبکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق نے قومی اتحاد، اعتماد اور حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب پوری قوت اور قومی یکجہتی سے دیا جائے گا، تاہم پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید برآں، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں، بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں