چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل بنگلا دیش روانہ ہوں گے
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل بنگلا دیش روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی پاک بنگلا دیش پہلا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں دیکھیں گے، محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے نگران صدر تمیم اقبال کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔
ملاقات میں اگلے برس ہونے والے ایشیا کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔
محسن نقوی بطور ایشین کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے طور پر بھی ملاقاتیں کریں گے، ایشین کرکٹ کونسل چند رکن ممبران کی بھی ڈھاکا آمد متوقع ہے۔