پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق "شیک ہینڈز-II" اختتام پذیر

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج اور سری لنکن آرمی کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق “شیک ہینڈز-II” تربیلا میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل مشق 27 اپریل کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سری لنکا سے میجر جنرل اجیتھ ابے وردنا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جنگی صلاحیتوں اور انسدادِ دہشتگردی آپریشنز میں تعاون کا عملی مظاہرہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں