بابر اعظم انجری کا شکار، بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
ڈھاکا: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم انجری کا شکار ہوکر بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، پاکستان ٹیم کے ڈاکٹرز بابر کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، بابر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا کل سے میر پور ڈھاکہ میں آغاز ہو رہا ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 16 مئی سے سہلٹ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بابر اعظم نے پہلی بار بطور کپتان پی ایس ایل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے اپنا دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے۔