ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا، ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچا: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) امریکی تجاویز پر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ابھی امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی تجاویز پر ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، ابھی تک امریکا کو کوئی جواب نہیں بھیجا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا غیر منصفانہ شرائط، دھمکی آمیز رویہ اور اشتعال انگیز اقدامات ترک کردے تو ایران سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اپنانے کیلئے تیار ہے۔

ادھر امریکی حکام اور وائٹ ہاؤس سے قریبی ذرائع کا دعویٰ تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باضابطہ خاتمے اور نئے ایٹمی مذاکراتی فریم ورک پر اتفاق کیلئے ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تیار کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے کے اندر طے پاسکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے جلد معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا مزید حملے کرسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں