معرکہ حق کو ایک سال مکمل، سابق قومی کھلاڑیوں کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
لاہور: (دنیا نیوز) معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر سابق قومی کھلاڑیوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سابق مایہ ناز سپنر توصیف احمد نے کہا معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، دنیا ہماری افواج کی تعریف کر رہی ہے، امریکا جیسا ملک پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔
سابق کپتان معین خان نے کہا پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے، معرکہ حق میں حصہ لینے والے تعریف کے مستحق ہیں۔
سابق اولمپئن اصلاح الدین نے کہا فیلڈ مارشل نے پاکستان کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر بنا دیا۔