کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی
کراچی: (دنیا نیوز) سولجر بازار 2 نمبر کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 57 سالہ یاسمین کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے راہگیر خاتون شدید زخمی ہوئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، مقتولہ کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔