امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے ایک قلیل مدتی معاہدے پر غور کر رہے ہیں: برطانوی میڈیا

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی خبرایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے ایک قلیل مدتی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قلیل مدتی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ابتدائی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سب سے متنازع معاملات حل طلب رہیں گے، یہ منصوبہ ایک جامع امن معاہدے کے بجائے ایک قلیل مدتی یادداشتِ مفاہمت پر مبنی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مجوزہ فریم ورک 3 مراحل میں سامنے آئے گا، پہلے مرحلے میں باضابطہ طور پر جنگ کا خاتمہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں آبنائے ہرمز کے بحران کو حل کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایک جامع معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں