شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والی خاتون جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے زخمی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 57 سالہ یاسمین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا، ملزمان نے لوٹ مارکے بعد فرارہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔