قطر اور ترکیہ کا پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعلان

دوحہ، انقرہ: (دنیا نیوز) قطر اور ترکیہ کے حکام نے پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیراعظم اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے بیک دوڑ مذاکرات کو جاری رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر قطری وزیر اعظم نے کہا کہ خطے کے ممالک سے مشاورت جاری رہے گی، جبکہ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں