دوبارہ جنگ کی صورت ایران مزید امریکی طیارے تباہ کرنے کیلئے تیار ہے، عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہوتی ہے تو ایران مزید امریکی طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ وہ جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سبق سیکھا ہے اور جو تجربہ حاصل کیا ہے، اس کی بنیاد پر اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو اس میں کئی مزید حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

عباس عراقچی نے امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں خود امریکی کانگریس نے تسلیم کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں